اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے آئندہ دو ماہ کے لیے مانیٹری پالیسی کا اعلان کردیا۔ اسٹیٹ بینک نے شرح سود میں ڈیڑھ فیصد کمی کا اعلان کر دیا۔
اسٹیٹ بینک نے شرح سود میں 150 بیسس پوائنٹس کی کمی کردی۔ شرح سود 22 فیصد سے کم کر کے 20.5 فیصد کر دی گئی۔
اسٹیٹ بینک کے مطابق مہنگائی کی شرح کم ہو رہی ہے، اپریل میں جو 17.3 فیصد تھی وہ کم ہو کر 11.8 فیصد پر آ گئی ہے۔
بیان کے مطابق مانیٹری پالیسی کمیٹی نے اس بات کا بھی جائزہ لیا کہ بنیادی افراط زر کا دباؤ بھی کم ہو رہا ہے۔
یاد رہے کہ اسٹیٹ بینک کی جانب سے اپریل میں جاری ہونے والے بیان میں شرح سود 22 فیصد پر برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔
اسٹیٹ بینک نے شرح سود 2 ماہ تک برقرار رکھنے کا اعلان کیا تھا۔ آپ کو بتاتے چلیں کہ شرح سود ایک سال میں 22 فیصد کی بلند ترین سطح پر برقرار ہے۔
اسٹیٹ بینک نے 4 سال بعد شرح سود میں کمی کردی۔ آخری بار اسٹیٹ بینک نے شرح سود میں ایک فیصد کمی 25 جون 2020 کو کی تھی۔
اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے آئندہ دو ماہ کےلیے مانیٹری پالیسی کا اعلان کردیا
-