پی ڈی ایم اے پنجاب نے مون سون بارشوں کے حوالے سے صوبے بھر کی انتظامیہ کو مراسلہ جاری کر دیا ہے۔
بیان کے مطابق اس سال مون سون کی بارشوں میں 35 فیصد اضافے کا خدشہ ہے۔
پنجاب میں یکم جولائی سے مون سون کی بارشیں شروع ہونے کا امکان ہے۔
بارشوں سے شہری سیلاب اور جنوبی پنجاب میں پہاڑی موسلا دھار بارشوں کا خطرہ ہے۔
پی ڈی ایم اے کے مطابق جولائی کے پہلے ہفتے میں 15 سے 50 ملی میٹر،
جولائی کے دوسرے ہفتے میں 25 سے 35 ملی میٹر اور تیسرے ہفتے میں 15 سے 25 ملی میٹر بارش متوقع ہے۔
جولائی کے چوتھے ہفتے میں 50 سے 70 ملی میٹر بارش متوقع ہے۔
لاہور میں آج موسم گرم رہے گا، درجہ حرارت 43 سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آنے والے دنوں میں گرمی کی لہر مزید بڑھے گی۔ آئندہ 24 گھنٹوں میں بارش کا کوئی امکان نہیں۔
محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور میں آج موسم گرم رہے گا،
بارش یا گرج چمک کے ساتھ بارش کا کوئی امکان نہیں، شہر کا درجہ حرارت 35 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا،
شام کے وقت ہلکی ہوائیں چلیں گی، جس سے گرمی کی شدت میں کمی آئے گی ۔