افریقا سے غیر قانونی طور پر آنے والے 38 تارکین وطن ہلاک اور 100 لاپتہ

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق یمن کے ساحل پر کشتی ڈوبنے سے افریقہ سے تعلق رکھنے والے 38 غیر قانونی تارکین وطن ہلاک اور 100 لاپتہ ہو گئے۔
یمنی حکام کا کہنا ہے کہ تارکین وطن کی کشتی عدن کے مشرق میں واقع شبوا گورنری کے ساحل سے رودم ضلع پہنچنے سے قبل ڈوب گئی جس کے نتیجے میں 38 افراد ہلاک ہو گئے۔
اطلاعات کے مطابق ماہی گیروں اور مقامی باشندوں نے 78 تارکین وطن کو بچانے میں کامیابی حاصل کی
تاہم 100 کے قریب افراد اب بھی لاپتہ ہیں جن کی تلاش کے لیے امدادی کارروائیاں جاری ہیں
بتایا گیا ہے کہ تیز ہواؤں کے باعث ڈوبنے والی کشتی میں 250 کے قریب افراد سوار تھے۔