الیکشن کمیشن نے لاہور ہائیکورٹ کا الیکشن ٹربیونلز کی تشکیل کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کردیا

الیکشن کمیشن نے الیکشن ٹربیونل بنانے کے لاہور ہائی کورٹ کے فیصلے کو سپریم کورٹ میں چیلنج کر دیا۔ الیکشن کمیشن نے لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے کے خلاف اپیل دائر کر دی۔
اپیل میں سپریم کورٹ سے استدعا کی گئی ہے کہ لاہور ہائی کورٹ کو معطل کیا جائے۔
2024 کے عام انتخابات میں دھاندلی کے الزامات کی تحقیقات کے لیے لاہور ہائی کورٹ کے ججز پر مشتمل 8 الیکشن ٹربیونلز قائم کیے گئے ہیں۔
چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ ملک شہزاد احمد خان نے لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس شاہد کریم کے فیصلے کی روشنی میں پنجاب میں انتخابی شکایات کی سماعت کے لیے 8 الیکشن ٹربیونلز قائم کر دیے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق جسٹس شاہد لاہور ہائی کورٹ کی پرنسپل سیٹ پر فائز ہیں، جسٹس چوہدری اقبال، جسٹس انور حسین اور جسٹس سلطان تنویر احمد الیکشن سے متعلق مقدمات کی سماعت کریں گے۔