امریکہ نے حکومت پاکستان کے اعلان کردہ “آپریشن ریزولوٹ سٹیبلیٹی” کی حمایت کی۔
امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر کا کہنا ہے کہ دہشت گردی سے نمٹنے میں پاکستان اور امریکا کا مشترکہ مفاد ہے۔
امریکا قانون کی حکمرانی اور انسانی حقوق کی پاسداری کرتے ہوئے دہشت گردی کے خلاف جنگ کی حمایت کرتا ہے
میتھیو ملر کا کہنا ہے کہ پاکستان اور امریکا کے درمیان سیکیورٹی معاملات پر شراکت داری ہے۔
، امریکی حکومت اعلیٰ سطحی انسداد دہشت گردی ڈائیلاگ اور صلاحیت سازی کے پروگراموں کے حصے کے طور پر فوج سے فوجی رابطوں کے حق میں ہے۔
ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا مزید کہنا تھا کہ وہاں دہشت گرد حملوں سے پاکستانی عوام بری طرح متاثر ہوئے ہیں، کوئی تنازع نہیں ہونا چاہیے،
خطے کی سلامتی میں پاکستان اور امریکا کا مشترکہ مفاد ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم قانون کی حکمرانی کے لیے دہشت گردی کے خلاف جنگ کی حمایت کرتے ہیں۔