امریکا نے غزہ کے ساحل پربنائی گئی عارضی بندرگاہ بند کرنے کا فیصلہ کرلیا

امریکہ نے غزہ کے ساحل پر تعمیر کی گئی عارضی بندرگاہ کو بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق امدادی راستہ دوبارہ کھلنے کا امکان نہیں، گھاٹ سے ملحقہ امدادی سامان کے گودام بھرے ہوئے ہیں تاہم اسے غزہ نہیں پہنچایا جا سکتا۔
اقوام متحدہ نے 8 جون کو اسرائیلی حملے کی وجہ سے عارضی گھاٹ سے امداد کی فراہمی روک دی تھی،
جس میں اسرائیل نے چار یرغمالیوں کو رہا کرنے کے لیے 270 فلسطینیوں کو ہلاک کر دیا تھا۔