امریکی ایوان نمائندگان نے پاکستان کے عام انتخابات کی تحقیقات کا مطالبہ کردیا۔

امریکی ایوان نمائندگان نے پاکستان کے عام انتخابات کی تحقیقات کا مطالبہ کردیا۔
امریکی ایوان نمائندگان کی جانب سے 7 کے مقابلے 368 ووٹوں سے منظور ہونے والی قرارداد میں 8 فروری کے انتخابات میں مداخلت اور بے ضابطگیوں کے الزامات کی آزادانہ اور غیر جانبدارانہ تحقیقات کا مطالبہ کیا گیا ہے۔
، قرارداد میں کہا گیا کہ یہ پاکستان میں لوگوں کو جمہوری عمل میں حصہ لینے سے روک کر دبانے کی کوششوں کی مذمت کرتی ہے۔
، قرارداد میں لوگوں کو جمہوری عمل میں حصہ لینے سے روکنے کے لیے ڈرانے دھمکانے، ہراساں کرنے اور قید کرنے کی مذمت کرتے ہوئے کہا گیا کہ انٹرنیٹ اور ٹیلی کمیونیکیشن کی سہولیات کی فراہمی میں رکاوٹیں اور انسانی، شہری اور سیاسی حقوق کی خلاف ورزیاں قابل مذمت ہیں۔