امریکی وزیر خارجہ انتھونی بلینکن نے دنیا بھر کے مسلمانوں کو عیدالاضحیٰ کی مبارکباد دی ہے۔
عیدالاضحیٰ کے موقع پر جاری اپنے خصوصی پیغام میں امریکی وزیر خارجہ انتھونی بلینکن نے کہا کہ میں امریکی حکومت کی جانب سے دنیا بھر کے مسلمانوں کو عیدالاضحیٰ کی مبارکباد پیش کرتا ہوں۔
امریکی وزیر خارجہ نے کہا کہ “ہم جانتے ہیں کہ اس سال عید الاضحی ایک ایسے وقت میں آئی ہے جب بہت سے مسلمان مصائب کا شکار ہیں،
بلینکن نے کہا کہ بہت سے مسلمانوں کے لیے عید الاضحی ایمان، قربانی اور بہتر مستقبل کے وعدے کا تہوار ہے۔
انہوں نے کہا کہ امریکی مسلمانوں کی قیادت اور ایک بہتر دنیا کی تعمیر میں اسلامی ممالک کے کردار کو تسلیم کرتے ہیں،
اور اس بات کا اعادہ کیا کہ وہ ایک پرامن مستقبل کے لیے مزید کام کریں گے جہاں ہر کوئی آزادی اور خوشحالی کے ساتھ رہ سکے۔