امریکی کانگریس کی تجویز پی ٹی آئی کی لابنگ کا نتیجہ ہے۔ حنیف عباسی

حنیف عباسی نے عام انتخابات میں مبینہ دھاندلی کی تحقیقات سے متعلق امریکی کانگریس کی قرارداد کو پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی لابنگ کا نتیجہ قرار دیا۔
مسلم لیگ ن کے رہنما حنیف عباسی نے کہا کہ امریکی کانگریس کی قرارداد پی ٹی آئی کی لابنگ کا نتیجہ ہے، پی ٹی آئی نے لابنگ میں کروڑوں ڈالر لگائے ہیں۔
حنیف عباسی نے کہا کہ پی ٹی آئی نے آئی ایم ایف کے قرضہ پروگرام میں بھی خلل ڈالا اور پاکستانی وفد کے دورے کے موقع پر آئی ایم ایف کے سامنے احتجاج بھی کیا گیا۔
لیگی رہنما نے کہا کہ بین الاقوامی ادارے پاکستان کی معیشت میں بہتری دیکھ رہے ہیں۔
انہوں نے سوال اٹھایا کہ امریکہ میں کرکٹ میچ کے موقع پر جو جہاز اڑائے گئے اس کے پیچھے کون تھا ؟
ان کا مزید کہنا تھا کہ امریکا کے خلاف نعرے لگانے والوں نے دوبارہ امریکا کی غلامی قبول کرلی ہے۔