پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ امید ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف اپنے وعدے پورے کریں گے۔
لیاری میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے پی پی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ شہید بینظیر بھٹو کی سالگرہ کراچی کے لوگوں کے ساتھ منانا خوشی کی بات ہے۔
پی پی چیئرمین نے کہا کہ شہید نے اپنے خوشی کے دن اس شہر کے لوگوں کے ساتھ گزارے
، ان کی شادی بھی اسی علاقے میں ہوئی جب کہ میری پیدائش بھی اسی علاقے کے قریب واقع سرکاری اسپتال میں ہوئی۔
بلاول بھٹو نے کہا کہ شہید محترمہ بے نظیر بھٹو نے آمروں کا ڈٹ کر مقابلہ کیا، اس شہر کے لوگوں نے انہیں کبھی نہیں چھوڑا،
ان کے تعاون اور حمایت کی وجہ سے ہم تیسری بار منتخب ہوئے ہیں، مراد علی شاہ آہستہ آہستہ مسائل حل کررہے ہیں۔
وزیر اعلیٰ سندھ اور ان کی ٹیم دن رات محنت کر رہی ہے اور نتائج بھی نظر آ رہے ہیں۔