وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ پارلیمنٹ جمہوریت کی بنیاد ہے، معاشرے میں انصاف اور مساوات کے اصولوں کی پاسبان ہے۔
پارلیمانی نظام حکومت کے عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں مریم نواز نے کہا کہ آج کا دن پارلیمانی جمہوریت کے اصولوں کو برقرار رکھنے کے عزم کی تجدید کا دن ہے
، پارلیمانی نظام شفافیت، احتساب اور حکمرانی میں عوام کی نمائندگی کو یقینی بناتا ہے۔
پارلیمانی اداروں کی مضبوطی کے لیے ہر فرد اور ادارے کو اپنا کردار ادا کرنا چاہیے
انہوں نے قومی اور صوبائی ایوانوں کے اراکین کو خراج تحسین پیش کیا۔
انہوں نے کہا کہ جمہوریت اور انصاف کی اقدار کو برقرار رکھنے کے لیے کوشاں پارلیمنٹیرینز قابل تحسین ہیں،
انسانی حقوق کے تحفظ کے لیے مضبوط پارلیمنٹ بہت ضروری ہے، شہریوں کی فعال شرکت پارلیمانی جمہوریت کو فروغ دیتی ہے۔
وزیر اعلیٰ پنجاب نے مزید کہا کہ جمہوریت کی مضبوطی پارلیمانی اداروں کی مضبوطی میں مضمر ہے،
پنجاب اسمبلی میں پارلیمانی ڈویلپمنٹ یونٹ اور ریسرچ سنٹر قائم کیا گیا ہے، پارلیمانی ڈویلپمنٹ یونٹ اراکین اسمبلی کی حمایت کرے گا۔