انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) مینز ٹی20 ورلڈکپ کا دوسرے سیمی فائنل بھی یکطرفہ رہا

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) مینز ٹی20 ورلڈکپ کا دوسرے سیمی فائنل بھی یکطرفہ رہا، بھارت نے با آسانی دفاعی چیمپئن انگلینڈ کو ہرا کر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا۔
گزشتہ روز جنوبی افریقہ نے بھی افغانستان کو باآسانی زیر کرکے پہلی بار ورلڈکپ کے فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا تھا۔
اب ٹی 20 ورلڈکپ کا فائنل ہفتے کو بھارت اور جنوبی افریقہ کے درمیان کھیلا جائے گا۔قبل ازیں بھارتی کرکٹ ٹیم نے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 171 رنز بنائے،
کپتان روہت شرما نے اپنی بہترین فارم کا سلسلہ جاری رکھا اور 57 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔
ویسٹ انڈیز میں گیانا کے پرویڈینس اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے اس بڑے میچ کا ٹاس بارش کی وجہ سے تاخیر کا شکار ہوا تھا
جبکہ بھارتی اننگز کے دوران میچ بارش کی وجہ سے روکنا بھی پڑا تاہم مقررہ 20 اوورز ہی کرائے گئے۔
بھارت کی جانب سے اسپنرز نے انتہائی نپی تلی باؤلنگ کی اور انگلش بلے بازوں کو کھل کر کھیلنے کا موقع نہیں دیا۔
بھارتی اسپنر اکسر پٹیل 3 انگلش کھلاڑیوں کو آؤٹ کرکے مین آف دی میچ قرار پائے۔