ایرانی شوریٰ نگہبان نے 6 صدارتی امیداروں کے ناموں کی منظوری دے دی
ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی ہیلی کاپٹر حادثے میں ہلاکت کے بعد ایرانی شوریٰ نہبان نے سابق صدر احمدی نژاد کو نااہل قرار دیتے ہوئے رواں ماہ کے آخر میں ہونے والے 6 صدارتی انتخابات کے لیے امیدواروں کے ناموں کی منظوری دے دی ہے۔
ایران میں صدارتی انتخابات 28 جون کو ہوں گے۔ صدارتی امیدواروں میں پاسداران انقلاب کے سابق کمانڈر اور سابق اسپیکر محمد باقر کلیباف، سابق جوہری مذاکرات کار سعید جلیلی شامل ہیں،
جنہوں نے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کا 4 سال تک سرکاری دفتر بھی چلایا۔
ناموں کو حتمی شکل دینے والے اعلیٰ ترین فورم شوریٰ نگاہبان نے سابق صدر احمدی نژاد اور سابق پارلیمانی اسپیکر علی لاریجانی کے کاغذات مسترد کر دیے ہیں،
جنہیں پہلے انتخابات میں حصہ لینے سے روک دیا گیا تھا۔