ایران‘ صدارتی انتخابات میں کوئی بھی امیدوار 50 فیصد ووٹ حاصل نا کرسکا

ایران میں ابتدائی صدارتی انتخابات میں کوئی بھی امیدوار 50 فیصد ووٹ حاصل نہیں کرسکا جس کے بعد دوبارہ ووٹنگ کرانے کا فیصلہ کیا گیا۔
وزارت داخلہ نے ایک بیان میں کہا کہ پہلے مرحلے میں کوئی بھی امیدوار 50 فیصد ووٹ حاصل نہیں کر سکا۔
صدارتی انتخابات دوسرے مرحلے میں داخل ہو گئے ہیں، رن آف کا مرحلہ 5 جولائی کو ہوگا،
جس میں صدارتی امیدوار سعید جلیلی اور مسعود المزکیان مدمقابل ہوں گے۔
مسعودپزشکیان دس ملین سےزائد ووٹ لےکرپہلےنمبررہے،سعید جلیلی نو ملین ووٹوں کےساتھ دوسرےنمبر پررہے۔
عوام کی شرکت کیلئےپولنگ کا وقت بڑھایا گیا تھا۔شہریوں نے رات بارہ بجےتک حق رائےدیہی استعمال کیا۔
ایرانی الیکشن کمیشن کےمطابق 28 جون کو ہونے والے صدارتی انتخابات میں ووٹر ٹرن آؤٹ 40 فیصد رہا۔