ایشیا کے دیگر ممالک کی طرح بھارت میں بھی غیرمعمولی گرمی کی لہر جاری

ایشیا کے دیگر ممالک کی طرح بھارت میں بھی غیر معمولی گرمی پڑ رہی ہے جس کی وجہ سے متعدد اموات بھی ہوئی ہیں۔
خبر رساں ادارے کے مطابق رواں سال مارچ سے درجہ حرارت میں غیر معمولی اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق بھارت میں مارچ سے مئی کے درمیان گرمی کے باعث 56 افراد ہلاک ہو چکے ہیں اور تقریباً 25 ہزار افراد ہیٹ ویو کا شکار ہو چکے ہیں۔
اس دوران نئی دہلی اور راجستھان میں درجہ حرارت 50 ڈگری سیلسیس تک ریکارڈ کیا گیا۔