ایف بی آر کا مختلف شہروں میں پراپرٹی ریٹس ری سیٹ کرنے کا فیصلہ

ایف بی آر نے ملک کے بڑے شہروں میں جائیدادوں کے سرکاری نرخ دوبارہ مقرر کرنے کا فیصلہ کیا ہے،
اس بار سرکاری نرخ مارکیٹ کی قیمت کے قریب ہوں گے۔
ایف بی آر ذرائع کے مطابق تمام بڑے شہروں میں پراپرٹی کے نرخوں کا دوبارہ مارکیٹ ویلیو کے مطابق تعین کیا جائے گا،
ایف بی آر کے نرخ مارکیٹ ویلیو کے 100 فیصد کے قریب ہوں گے،
ایف بی آر نے پراپرٹی کے نئے نرخوں کے تعین کا عمل جولائی میں شروع کر دیا ہے۔
نئے جائزے میں اور مارکیٹ ریٹ کے درمیان فرق بہت کم ہو جائے گا۔