ایف بی آر کو ٹیکس ریونیو میں 33 ارب روپے کی کمی کا سامنا

فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کو ٹیکس ریونیو میں 33 ارب روپے کی کمی کا سامنا ہے۔
ایف بی آر نے جولائی سے مئی تک 8 ہزار 126 ارب روپے ٹیکس جمع کیا جب کہ ہدف 8 ہزار 159 ارب روپے تھا۔
گزشتہ مالی سال کے پہلے 11 ماہ کے مقابلے میں ریونیو میں 31 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
ایف بی آر کے مطابق مئی 2024 میں ہدف سے 15 ارب روپے زیادہ ٹیکس جمع ہوا۔
مئی میں محصولات کی وصولی 745 ارب روپے کے ہدف کے مقابلے میں 760 ارب روپے تھی۔
رواں مالی سال کے لیے ٹیکس کا مجموعی ہدف 9415 ارب روپے ہے۔ سالانہ ٹیکس ہدف کو پورا کرنے کے لیے جون میں 1289 ارب روپے مزید اکٹھے کرنے ہوں گے۔