ایف سی نے ایرانی تیل کی اسمگلنگ کی بڑی کوشش ناکام بنادی

ایف سی بلوچستان (نارتھ) نے ایرانی تیل کی اسمگلنگ کی بڑی کوشش ناکام بنا دی۔
ایف سی بلوچستان نے مانجھو شوری میں کامیاب انسداد اسمگلنگ آپریشن کرتے ہوئے ایرانی ڈیزل سے لدے دو ٹرک قبضے میں لے لیے۔
ان گاڑیوں میں 24000 لیٹر ڈیزل مستونگ سمگل کر کے جیکب آباد لے جایا جا رہا تھا۔
ایف سی حکام نے ضروری کارروائی کے بعد گاڑیاں کسٹم حکام کے حوالے کر دیں۔
دوسری جانب ایف سی بلوچستان (نارتھ) نے قلعہ عبداللہ اور سرنان یارو کے راستے غیر قانونی سامان سمگل کرنے کی ایک اور کوشش ناکام بنا دی۔
سمگلنگ کے سامان میں سگریٹ، تمباکو اور کپڑے شامل ہیں۔
130 ملین روپے کا سمگل شدہ سامان کسٹم حکام کے حوالے کیا جا رہا ہے۔