ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرز ایسوسی ایشن کے صدر عرفان کھوکھر کے مطابق ایل پی جی مارکیٹنگ کمپنیوں اور پلانٹ مافیا نے سرکاری قیمت کے بجائے من مانی قیمت پر ایل پی جی کی فروخت شروع کر دی ہے
اور قیمت میں 50 روپے فی کلو کا غیر منصفانہ اضافہ کر دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایل پی جی مارکیٹنگ کمپنیوں کی طرف سے بلیک مارکیٹنگ جاری ہے
اور ملک میں کہیں بھی ایل پی جی سرکاری قیمت پر دستیاب نہیں ہے۔
، اوگرا نے قیمت 234 روپے 60 پیسے مقرر کی تھی جب کہ مارکیٹ میں گیس 280 سے 285 روپے فی کلو فروخت ہو رہی ہے۔
ایل پی جی کی قیمتوں میں اضافے کے بعد گھریلو سلنڈر 600 روپے اور کمرشل سلنڈر 2250 روپے مہنگا ہو گیا ہے۔ ،
گھریلو سلنڈر 2770 روپے کی سرکاری قیمت کے بجائے 3370 روپے میں فروخت ہو رہا ہے۔
اسی طرح کمرشل سلنڈر بھی 10715 روپے کی بجائے 12435 روپے میں فروخت ہو رہا ہے۔