پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم سمیت چھ کرکٹرز ٹیم کے ساتھ وطن واپس نہیں آئیں گے۔
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں قومی ٹیم کا سفر ختم ہوگیا جس کے بعد امریکا سے کھلاڑیوں کی واپسی شروع ہونے والی ہے۔
تاہم کپتان بابر اعظم سمیت چھ کرکٹرز چند روز امریکا میں قیام کریں گے۔
عماد وسیم، محمد عامر، حارث رؤف، شاداب خان اور اعظم خان بھی امریکہ میں قیام کریں گے۔
قومی ٹیم کے باقی کھلاڑی پیر کی شب میامی سے وطن واپسی کا سفر شروع کریں گے اور دبئی سے الگ الگ پروازوں کے ذریعے اپنے اپنے شہروں کے لیے روانہ ہوں گے۔