قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے بھارت کے خلاف میچ سے قبل پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ جب سے میں نے کرکٹ شروع کی ہے تب سے پاک بھارت میچ سن رہا ہوں،
آن فیلڈ کبھی احساس نہیں کیا مگر اس کا مختلف تجربہ ہے، پوری دنیا پاکستان اور بھارت کے میچ کا انتظار کرتی ہے۔
اس موقع پر محمد رضوان کا کہنا تھا کہ جب بھی پاکستان اور بھارت کا میچ ہوتا ہے تو سب کو انتظار ہوتا ہے،
پاکستانی اور بھارتی ہر ملک میں موجود ہیں اور وہ بھی اس میچ کا انتظار کر رہے ہیں۔
یاد رہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان ایونٹ کا سب سے بڑا میچ کل شام ساڑھے سات بجے نیویارک میں ہو گا
جس کے لیے اہل وطن نے تیاریاں شروع کر دی ہیں جب کہ ملک بھر کے کرکٹ شائقین اس میچ کو بڑی سکرین پر دیکھیں گے۔
دوسری جانب امریکا، پاکستان، بھارت کی کرکٹ ٹیموں کے شائقین کا جوش بھی عروج پر ہے،
جس کا اندازہ آج ٹائمز اسکوائر پر شاہین آفریدی سے بھارتی شائقین کی ملاقات سے لگایا جا سکتا ہے۔