سابق صدر عارف علوی نے کہا ہے کہ بات ہو گی تو گھر کے مالک سے ہو گی نہ کہ باہر کھڑے مالی یا سٹال ہولڈر سے عارف علوی نے دعویٰ کیا کہ عمران خان خان کہہ رہے تھے کہ ڈیل کرو اور ملک چھوڑ دو،
لیکن ان کا کہنا تھا کہ چاہے کچھ بھی ہو جائے وہ ملک نہیں چھوڑیں گے۔
انہوں نے کہا کہ ہمیں اسٹیک ہولڈرز سے بات کرنی ہے نان اسٹیک ہولڈرز سے، غصہ، نفرت کو روکنا ہے اور مہربانی سے کام کرنا ہے،
انہوں نے کہا کہ ملک میں قانون کی حکمرانی بحال کرو، مینڈیٹ واپس کرو اور پی ٹی آئی کے بانی کو رہا کرو ۔