بالائی پنجاب میں 6 جون تک موسلادھار بارش کا امکان ہے

پراونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) نے بالائی پنجاب میں 6 جون تک موسلادھار بارشوں کی پیش گوئی کی ہے۔
بدھ کو ترجمان پی ڈی ایم اے کا کہنا تھا کہ بالائی پنجاب میں 6 جون تک موسلادھار بارش کا امکان ہے
جب کہ بارش سے مری اور گلیات میں لینڈ سلائیڈنگ ہوسکتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ گرج چمک کے ساتھ بارش کا قوی امکان ہے، آسمانی بجلی سے بچنے کے لیے محفوظ مقامات پر رہیں۔
ڈی جی نے کہا کہ خراب موسم میں شہری کھلے آسمان تلے نہ جائیں، ضلعی انتظامیہ 24 گھنٹے الرٹ رہے۔