بجلی صارفین پر نیا اضافی بوجھ ڈالنے کی تیاری

بجلی کی قیمت میں 3 روپے 41 پیسے اضافے کا امکان ہے۔
سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی (سی پی پی اے) نے بجلی کی قیمتوں میں اضافے کی درخواست نیپرا کو جمع کرادی۔
نیپرا سی پی پی اے کی درخواست پر 28 جون کو سماعت کرے گا۔
سی پی پی اے کی جانب سے نیپرا سے مئی کے ماہانہ فیول چارجز کی ایڈجسٹمنٹ کی درخواست کی گئی ہے۔
درخواست منظور ہونے کی صورت میں بجلی صارفین پر 30 ارب روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا۔
یاد رہے کہ اس سے قبل نیپرا نے بجلی کے بنیادی نرخوں میں 5 روپے 72 پیسے فی یونٹ اضافے کی منظوری دی تھی تاہم بجلی کی قیمتوں میں اضافے کا فیصلہ وفاقی کابینہ کرے گی۔