لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی نے بجلی چوروں کے خلاف مہم شروع کر دی، چوبیس گھنٹوں میں پانچ سو دو ملزمان بجلی چوری میں ملوث پائے گئے۔
وزارت توانائی کی ہدایات کے مطابق پاور ڈویژن کی جانب سے چیف ایگزیکٹو لیسکو انجینئر شاہد حیدر کی زیر نگرانی انسداد بجلی چوری مہم کامیابی سے جاری ہے۔
گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران پورے علاقے میں بجلی چوری میں ملوث 520 ملزمان پکڑے گئے۔
جن میں سے ایک سو پینسٹھ ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا جبکہ پینتیس کو گرفتار کیا گیا۔
لیسکو چیف شاہد حیدر کا کہنا ہے کہ بجلی چوری مکمل طور پر بند ہونے تک مہم جاری رہے گی۔