پیپلز پارٹی کی جانب سے بجٹ اجلاس میں شرکت نہ کرنے کے فیصلے کے بعد قومی اسمبلی میں دلچسپ صورتحال پیدا ہو گئی۔
بجٹ تقریر میں کورم پورا نہ ہونا ن لیگ کے لیے درد سر بن گیا۔
کابینہ کا اجلاس ختم ہونے کے بعد ارکان قومی اسمبلی ایوان میں موجود رہے اور ارکان کی ایوان میں موجودگی کے باوجود اجلاس شروع نہ ہوسکا۔
وزیر خزانہ محمد اورنگزیب اپنی نشست پر کھڑے ہیں اور بجٹ تقریر کرنے کے لیے تیار ہیں لیکن حکمران اتحاد کے ارکان ایوان میں کورم سے کم ہیں۔
اسمبلی اجلاس کے انعقاد کے لیے حکمران اتحاد کے 84 ارکان کا ایوان میں موجود ہونا ضروری ہے اور اس وقت حکمران اتحاد کے صرف 51 ارکان ایوان میں موجود ہیں۔
دوسری جانب قومی اسمبلی کا اجلاس شروع ہونے میں مسلسل تاخیر ہو رہی ہے اور قومی اسمبلی کا بجٹ اجلاس شام 4 بجے شروع ہونا تھا۔
ڈیڑھ گھنٹے سے زائد گزر جانے کے باوجود اجلاس شروع نہ ہو سکا۔