بجٹ سے پہلے سولر پینل کی قیمتیں بڑھ گئیں

وفاقی حکومت اپنا پہلا بجٹ پیش کرنے کی تیاریاں کر رہی ہے جب کہ دوسری جانب بجٹ سے قبل ہی سولر پینلز کی قیمتوں میں اضافہ شروع ہو گیا ہے۔
وفاقی حکومت کی جانب سے 2024-25 کا بجٹ 12 جون کو پیش کیے جانے کا امکان ہے جو کہ آئی ایم ایف کی تازہ ترین شرائط کو مدنظر رکھتے ہوئے بنایا جا سکتا ہے۔
مارکیٹ ذرائع کے مطابق بجٹ سے قبل ہی فی واٹ کی قیمت میں 8 روپے کا اضافہ ہوا ہے
جس کے بعد 180 واٹ کا پینل 1440 روپے مہنگا ہو گیا ہے جب کہ 588 واٹ کا پینل 4 ہزار سے 5 ہزار روپے مہنگا ہو گیا ہے۔