بجٹ کے بعد سولر پینل کی قیمتیں کتنی کم ہوں گی؟

حکومت نے بجٹ 2024-25 میں سولر پینل انڈسٹری کو فروغ دینے کے لیے درآمدات پر چھوٹ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔
بجٹ کی منظوری کے بعد ملک میں سولر پینلز کی قیمتوں میں مزید کمی متوقع ہے۔
بجٹ دستاویز کے مطابق حکومت درآمد شدہ سولر پینلز پر انحصار کم کرنے کے لیے سولر پینلز، انورٹرز اور بیٹریوں کی تیاری میں استعمال ہونے والے خام مال اور پرزوں کی برآمد کے لیے پلانٹ، مشینری اور متعلقہ آلات کی درآمد پر سبسڈی دے رہی ہے۔
یاد رہے کہ رواں سال ملک میں سولر پینلز کی قیمتوں میں 40 فیصد کمی کی گئی ہے جب کہ حکومت کی جانب سے چھوٹ ملنے کی صورت میں قیمتوں میں مزید 20 فیصد کمی کا امکان ہے۔
سولر پینل کے کاروبار سے وابستہ افراد کا کہنا ہے کہ گزشتہ سال کے مقابلے میں سولر پینلز کی قیمتوں میں 40 فیصد کمی ہوئی ہے
جب کہ اگر حکومت چھوٹ دے تو قیمتوں میں مزید 20 فیصد تک کمی ہو سکتی ہے۔