متحدہ عرب امارات نے برطانوی رائل میرینز کے ایک سابق نیول افسر کو جاسوسی کے الزام میں گرفتار کر لیا ہے،
حال ہی میں غیر ملکی میڈیا کی جانب سے انکشاف کیا گیا تھا کہ سابق نیول افسر کئی ماہ سے دبئی میں جاسوسی کر رہا تھا۔
اطلاعات کے مطابق 40 سالہ میٹ کروچر کو نومبر میں حراست میں لیا گیا تھا تاہم اب خبر سامنے آئی ہے کہ میٹ نے عراق اور افغانستان میں بھی فوج میں خدمات انجام دی ہیں،
غیر ملکی اخبار کے مطابق ٹائمز کے مطابق، سابق اہلکار جان بوجھ کر اور غیر قانونی طور پر مواصلاتی نیٹ ورک تک رسائی حاصل کرنے کی کوشش کر رہا تھا،
جس کے نتیجے میں میٹ کا پاسپورٹ ضبط کر لیا گیا تھا۔ سابق نیول افسران متحدہ عرب امارات نہیں چھوڑ سکتے۔