برطانوی بینک سینٹینڈر کے 30 ملین صارفین کا ڈیٹا لیک ہو گیا اور ہیکرز نے ڈیٹا کو آن لائن فروخت کے لیے پیش کر دیا۔
برطانوی میڈیا رپورٹس کے مطابق ہیکرز کے ایک گروپ نے بینک ملازمین سمیت 3 کروڑ صارفین کا ڈیٹا ہیک کیا
جس میں 28 ملین صارفین کے کریڈٹ کارڈ نمبر، 6 ملین اکاؤنٹ نمبر اور رقم کی تفصیلات شامل ہیں۔
ہیکرز کا دعویٰ ہے کہ بینک ملازمین کی مکمل تفصیلات بھی ہیک کر لی گئی ہیں۔
برطانوی بینک کے دنیا بھر میں 200,000 سے زائد ملازمین ہیں، جب کہ برطانیہ میں صرف 20,000 ملازم ہیں۔
ہیکرز نے بینک کا ڈیٹا 2 ملین ڈالر میں آن لائن پلیٹ فارم پر فروخت کے لیے رکھ دیا۔
اپنے اشتہار میں ہیکر گروپ نے طنز کیا کہ اگر بینک چاہے تو رقم ادا کرکے ڈیٹا حاصل کرسکتا ہے۔