برڈ فلو وائرس سے موت، سائنسدانوں نے خبردار کر دیا

ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن نے برڈ فلو کے ایک کیس کی تصدیق کرتے ہوئے میکسیکو سٹی میں ایک شہری کی ہلاکت پر بھی ردعمل ظاہر کیا ہے۔
عالمی ادارہ صحت نے بدھ کو فلو H5N2 کے باعث ایک مریض کی موت کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ یہ کہنا مشکل ہے کہ مرنے والے مریض کو برڈ فلو کیسے ہوا تاہم میکسیکو سٹی میں برڈ فلو پولٹری سے آرہا ہے۔
سائنسدانوں کا خیال ہے کہ یہ وائرس آسانی سے انسانوں میں پھیل سکتا ہے لیکن اقوام متحدہ کی ایجنسی نے کہا کہ میکسیکو سٹی میں برڈ فلو کی تازہ ترین لہر کے پھیلنے کا امکان کم ہے۔
دوسری جانب میکسیکو کی وزارت صحت نے بدھ کے روز کہا کہ انسان سے انسان میں منتقل ہونے کا کوئی کیس سامنے نہیں آیا ہے اور نہ ہی اب تک اس کی منتقلی کا کوئی کیس سامنے آیا ہے۔
جبکہ دیگر مریض جن میں برڈ فلو وائرس پایا گیا تھا اب ان کا ٹیسٹ منفی آیا ہے۔