بغیر اجازت نامے کے حج کرنا جائز نہیں، مفتی اعظم

سعودی عرب کے مفتی اعظم شیخ عبدالعزیز آل الشیخ نے کہا ہے کہ اجازت کے بغیر حج کرنا جائز نہیں ہے۔
حجاج کرام کو سرکاری ہدایات اور حفاظتی اقدامات پر سختی سے عمل کرنا چاہیے۔
شیخ عبدالعزیز الشیخ نے مزید کہا کہ سرکاری ہدایات میں حج پرمٹ حاصل کرنا اور وزارت صحت کی جانب سے اعلان کردہ ویکسینیشن شامل ہے۔
انہوں نے کہا کہ بغیر اجازت حج پر جانا جائز نہیں۔ یہ شریعت کے مفادات کے مطابق ہے۔
معاملات میں بہتری اور برائی کو دور کرنا شریعت میں شامل ہے۔ اس سال دنیا بھر سے 19 لاکھ سے زائد عازمین حج ادا کریں گے جن میں 160,000 پاکستانی بھی شامل ہیں۔