بلوچستان کا آئندہ مالی سال کا ساڑھے آٹھ ارب روپے کا بجٹ 22 جون کو پیش کیا جائے گا، ؎
جس میں ملازمین کی تنخواہوں میں 25 فیصد اضافہ کیا جائے گا اور صحت اور تعلیم کے شعبوں کو ترجیح دی جائے گی۔
بلوچستان حکومت نے آئندہ مالی سال کا بجٹ پیش کرنے کی تیاریاں مکمل کرلیں،
تاریخ میں پہلی بار 850 ارب روپے کا ترقیاتی اور غیر ترقیاتی سرپلس بجٹ 22 جون کو پیش کیا جائے گا۔
بجٹ صوبائی وزیر خزانہ شعیب نوشیروانی پیش کریں گے، ان کا کہنا ہے کہ عوام پر ٹیکس کا بوجھ کم رکھیں گے اور مشکلات کے باوجود عوام دوست بجٹ پیش کریں گے۔