جنوبی امریکی ملک بولیویا میں فوج نے بغاوت کی کوشش کرتے ہوئے صدارتی محل اور اہم مقامات پر قبضہ کرلیا تاہم صدر لوئس آرس کی اپیل پر عوام کی بڑی تعداد سڑکوں پر نکل آئی
اور فوجی بغاوت ناکام ہوگئی اطلاعات کے مطابق بولیویا کی فوج کے میجر جنرل جوآن ہوزے زونیگا نے دارالحکومت لا پاز میں صدارتی محل سمیت اہم عہدوں کا کنٹرول سنبھال لیا۔
بکتر بند گاڑیوں سے لیس فوجیوں نے موریلو اسکوائر میں پوزیشنیں سنبھال لیں اور صدارتی محل کی طرف جانے والی تمام سڑکوں کو بند کر دیا،
تاہم صدر لوئس آرس کے ایک بیان میں فوجی حکام کو فوری طور پر تمام افواج کو واپس بلانے کا حکم دیا گیا،
انہوں نے لوگوں سے بھی اپیل کی۔ جمہوریت کی خاطر سڑکوں پر نکلیں اور فوجی بغاوت کو ناکام بنانے میں کردار ادا کریں۔
آپ لوگ کپتان ہیں اور میں فوج کو فوری واپس بھیجنے کا حکم دیتا ہوں، اعلیٰ قیادت کے حکم کی خلاف ورزی نہیں ہونے دوں گا۔