بچوں کے معصوم ہاتھوں میں قلم ہونا چاہیے:مریم نواز

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے چائلڈ لیبر کے خلاف عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا کہ معصوم بچوں کے ہاتھوں میں اوزار کے بجائے قلم ہونا چاہیے۔
زیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے اپنے پیغام میں کہا کہ آج کا دن اس عہد کی تجدید کا ہے کہ بچوں کو استحصال سے بچانے اور ان کے تعلیم کے حق اور محنت سے پاک بچپن کو یقینی بنانے کا دن ہے۔
معصوم بچوں سے مزدوری لینا مجرمانہ فعل ہے۔ مریم نواز نے مزید کہا کہ چائلڈ لیبر ایک سماجی و اقتصادی مسئلہ ہے۔
مریم نواز نے مزید کہا کہ چائلڈ لیبر ایک سماجی و اقتصادی مسئلہ ہے۔ چائلڈ لیبر انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے، پنجاب میں اسے برداشت نہیں کیا جائے گا۔
ہمارے بچے ہمارا مستقبل ہیں۔ ہم مل کر چائلڈ لیبر فری پنجاب بنا سکتے ہیں۔ کوئی بچہ بچپن کی معصومیت سے محروم نہ ہو۔
ہمیں بچوں کو مسکراہٹوں اور خوابوں سے بھرپور زندگی دینے میں اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔