بھارت پاکستان سے زیادہ ایٹمی ہتھیاروں کا مالک بن گیا

سویڈش ادارے اسٹاک ہوم انٹرنیشنل پیس ریسرچ انسٹی ٹیوٹ (SIPRI) کی جانب سے جاری کردہ سالانہ رپورٹ 2024 کے مطابق جنگ کا دیوانہ بھارت پاکستان سے زیادہ جوہری ہتھیاروں کا مالک بن گیا ہے،
بھارت کے جوہری ہتھیاروں کی تعداد پانچ فیصد اضافے سے 164 سے بڑھ کر 172 ہو گئی ہے۔
پاکستان کے پاس 170 ایٹمی ہتھیار ہیں۔ چین کے پاس ان دونوں ممالک سے 500 زیادہ جوہری ہتھیار ہیں
جب کہ پاکستان کے پاس بغیر کسی اضافہ کے 170 ایٹمی ہتھیار ہیں۔
۔ بھارت کی توجہ طویل فاصلے تک مار کرنے والے ہتھیاروں کی تعیناتی پر مرکوز ہے۔ ایسے ہتھیار جو چین کو بھی نشانہ بنا سکتے ہیں۔
رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ امریکا ، روس ، برطانیہ ، فرانس ، پاکستان، شمالی کوریا اور اسرائیل اپنے جوہری ہتھیاروں کے ذخیرے کو مسلسل جدید بنا رہے ہیں۔
کچھ ممالک نے پچھلے سال نئے جوہری ہتھیاروں کو تعینات کیا ہے نئے جوہری ہتھیاروں سے لیس نظام نصب کیے۔