بھارت کے خلاف میچ میں شاداب خان کی جگہ صائم ایوب کو شامل کرنے پر غور

پاکستان اور بھارت کے درمیان ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا میچ آج نیویارک میں کھیلا جائے گا۔
اہم ترین میچ سے قبل شاداب خان بھی ان فٹ ہو گئے، بھارت کے خلاف میچ میں ان کا کھیلنا مشکوک ہو گیا۔
ذرائع کے مطابق شاداب خان کو پریکٹس سیشن کے دوران کمر میں تکلیف ہوئی جس کے باعث بھارت کے خلاف ہائی وولٹیج میچ میں ان کا کھیلنا مشکوک ہو گیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ شاداب خان کی جگہ صائم ایوب کو ٹیم میں شامل کرنے پر غور جاری ہے جب کہ امریکا کے خلاف صفر پر آؤٹ ہونے والے مڈل آرڈر بلے باز اعظم خان بھارت کے خلاف میچ سے باہر ہو گئے ہیں۔ اعظم خان کی جگہ عماد وسیم ٹیم میں شامل ہوں گے۔
ذرائع کے مطابق بھارت کے خلاف پاکستان کے 11 کھلاڑیوں میں کپتان بابر اعظم، محمد رضوان، عثمان خان، فخر زمان، افتخار احمد، شاداب خان، عماد وسیم، شاہین آفریدی، حارث رؤف، محمد عامر اور نسیم شاہ شامل ہیں۔