بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو 7 دن میں پاسپورٹ جاری کرنے کا حکم

PSOASP شہر بانو کی سربراہی میں ایک مانیٹرنگ سیل قائم کیا گیا تھا تاکہ مقررہ مدت میں پاسپورٹ کی فراہمی کو یقینی بنایا جا سکے۔
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے لندن میں پاسپورٹ اور نادرا سینٹرز کا دورہ کیا۔
وزیر داخلہ نے دنیا بھر میں مقیم پاکستانیوں کو پاسپورٹ جاری کرنے میں تاخیر کا نوٹس لیا۔
وزیر داخلہ نے متعلقہ حکام کو حکم دیا کہ سمندر پار پاکستانیوں کو فوری طور پر 7 روز میں پاسپورٹ جاری کیے جائیں۔
محسن نقوی نے کہا کہ سمندر پار پاکستانیوں کو 30 دن میں نارمل پاسپورٹ جاری کر دیا جائے گا۔