بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے لیے مختص رقم میں 27 فیصد اضافے کی تجویز

قومی اقتصادی بجٹ 2024-25 کی دستاویزات کے مطابق تعلیمی اسکالرشپ پروگرام میں مزید 10 لاکھ بچے شامل کیے جائیں گے،
بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے لیے مختص رقم میں 27 فیصد اضافے کی تجویز دی گئی ہے۔
اسلام آباد میں پارلیمنٹ ہاؤس میں ہونے والے نئے بجٹ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا کہ بی آئی ایس پی کے ذریعے بجٹ میں کمزور طبقات کی مدد جاری رہے گی،
بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام (بی آئی ایس پی) کی مختص رقم میں 27 فیصد اضافہ کیا گیا ہے۔
وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے مزید کہا کہ بی آئی ایس پی فنڈ کو 593 ارب روپے تک بڑھایا جائے گا،
اہل افراد کی موجودہ تعداد 9.3 لاکھ سے بڑھا کر 1 کروڑ تک کی جائے گی، تعلیمی وظائف پروگرام میں مزید 10 لاکھ بچوں کو شامل کیا جائے گا۔
اس پروگرام میں بچوں کی تعداد 1 کروڑ 4 لاکھ ہو گی۔