توانائی کےشعبےمیں موجودگردشی قرضوں کےچنگل سےنکلنےکی جانب اہم پیشرفت

توانائی کے شعبے کو گردشی قرضوں کے چنگل سے نکالنے میں اہم پیش رفت ہوئی ہے، وفاقی حکومت او جی ڈی سی ایل کا 82 ارب روپے کا قرضہ واپس کرنے کے لیے تیار ہے،
تیل و گیس کی ترقی کے ادارے نے پاکستان اسٹاک ایکسچینج کو خط ارسال کر دیا ہے۔ او جی ڈی سی جولائی 2025 سے 12 آسان اقساط میں سود کی ادائیگی کرے گا۔
او جی ڈی سی ایل بھی حکومت کو بھاری رعایت دینے کو تیار ہے۔
خط کے مطابق او جی ڈی سی ایل نے حکومت کے ساتھ 72 ارب روپے کا قرضہ معاف کرنے کا معاہدہ بھی کیا ہے۔
خیال رہے کہ وزارت توانائی کی پاور ہولڈنگ کمپنی نےبرسوں قبل اوجی ڈی سی ایل سےقرض لیاتھا۔