سپریم کورٹ آف پاکستان نے توہین عدالت کیس میں آزاد سینیٹر فیصل واوڈا اور متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) کے رکن قومی اسمبلی مصطفیٰ کمال کی معافی قبول کرتے ہوئے دونوں سیاسی رہنماؤں کے خلاف جاری توہین عدالت کا نوٹس بھی واپس لے لیا ہے۔
سپریم کورٹ نے ٹی وی چینلز کو دو ہفتوں میں جواب داخل کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کیس کی مزید سماعت ملتوی کردی۔
جب کہ آئندہ سماعت کی تاریخ کا فیصلہ چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ اور جسٹس عقیل عباسی کی سربراہی میں تین رکنی بینچ کرے گا۔