امریکی صدر جو بائیڈن کے بیٹے ہنٹر بائیڈن کو ایک فوجداری مقدمے میں جیوری نے مجرم قرار دیا ہے۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی صدر جو بائیڈن کے بیٹے ہنری بائیڈن پر منشیات کے عادی ہونے کے باوجود ہتھیار رکھنے اور منشیات کے استعمال سے متعلق جھوٹ بولنے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔
امریکی میڈیا کے مطابق ہنٹر بائیڈن کو زیادہ سے زیادہ 25 سال قید اور ساڑھے سات ملین ڈالر جرمانے کی سزا ہو سکتی ہے۔
تاہم، پہلی بار جرم کا ارتکاب کرنے کے باعث سزا کم سے کم ہونے کا امکان ہے۔
امریکی تاریخ میں پہلی بار کسی برسراقتدار امریکی صدر کے بیٹے کو سزا ہوئی ہے۔