حج سکیم کےتحت 98500عازمین حج سعودی عرب پہنچ گئے

رجمانمذہبی امور نے کہا ہے کہ پاکستان سے سرکاری اور نجی حج سکیم کے تحت 98500 عازمین حج مکہ پہنچ چکے ہیں۔
ترجمان مذہبی امور کا کہنا ہے کہ پاکستان حج مشن 70 ہزار سرکاری عازمین حج کی میزبانی کرے گا۔
ترجمان مذہبی امور کا کہنا ہے کہ پاکستان حج مشن اس سال 70 ہزار سرکاری عازمین حج کی میزبانی کرے گا،
اس سال 160 ہزار پاکستانی عازمین حج کی سعادت حاصل کریں گے، تقریباً 90 ہزار پاکستانی نجی حج کمپنیوں کے ذریعے حج کی سعادت حاصل کریں گے، 36 ہزار سے زائد عازمین حج پہنچ چکے ہیں۔
حج پروازوں کا آپریشن 9 جون تک جاری رہے گا۔ ترجمان مذہبی امور کام زید نے بتایا کہ سعودی عرب میں پاکستان حج مشن کے 6 ڈائریکٹرز ڈی جی حج کی سربراہی میں مختلف شعبوں کے انتظامی امور کے ذمہ دار ہیں جن میں وزارت مذہبی امور کے 375 ڈاکٹرز، پیرا میڈیکل اسٹاف اور 511 حج معاونین شامل ہیں۔
مکہ، مدینہ اور جدہ میں حج میڈیکل مشن 24 گھنٹے مصروف رہتے ہیں۔ مکہ میں ایک کنٹرول آفس قائم کیا گیا ہے۔