سینیٹر سلیم مانڈوی والا کی زیر صدارت سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کا اجلاس ہوا
جس میں سینیٹر فیصل واوڈا نے استفسار کیا کہ نان فائلرز کو حج اور عمرہ کی اجازت دینے والوں کے خلاف بھی درخواست کیوں دی جائے۔
ممبر آپریشن ایف بی آر نے کہا کہ یہ صرف اس لیے کیا گیا کہ یہ مذہبی فریضہ تھا،
فیصل واوڈا نے کہا کہ مذہب میں بھی قانون پہلے آتا ہے، نان فائلرز کو دی گئی چھوٹ کا دوبارہ جائزہ لیں۔
آل پاکستان فرٹیلائزر ڈیلرز ایسوسی ایشن نے کمیٹی کو بتایا کہ کھاد ڈیلرز پر 0.5 فیصد سیلز ٹیکس بڑھا دیا گیا ہے،
ایف بی آر کے نمائندے نے جواب دیا کہ کھاد ڈیلرز پر ٹیکس میں اضافہ سپلائی چین کو دستاویزی شکل دینے کے لیے ہے اور یہ اختیارات کا ناجائز استعمال بھی ہے۔