سال 2024 کا حج اختتام پذیر ہوگیا، رواں سال 2024 کے حج سیزن کے دوران مکہ مکرمہ میں شدید گرمی رہی جس کے باعث 580 عازمین جان کی بازی ہار گئے،
غیر ملکی میڈیا کے مطابق جاں بحق ہونے والے عازمین میں سے 323 حجاج کرام جان کی بازی ہار گئے۔
مصر میں گرمی جبکہ 144 کا تعلق انڈونیشیا سے ہے۔
سعودی میڈیا کے مطابق اردن سے تعلق رکھنے والے 60 اور تیونس کے 35 عازمین حج کے دوران گرمی سے جاں بحق ہوئے۔
ادھر ایران سے تعلق رکھنے والے سینیگال کے 11 عازمین حج کے دوران گرمی کی وجہ سے جاں بحق ہو گئے ہیں۔
خبر رساں ایجنسی نے اطلاع دی ہے کہ پیر کو مکہ میں درجہ حرارت 51.8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
آپ کو بتاتے چلیں کہ سعودی محکمہ موسمیات نے اعلان کیا ہے کہ اس سال حج کے دوران شدید گرمی کی پیشگوئی کی گئی تھی
اور اسی مناسبت سے سعودی وزارت حج و عمرہ کی جانب سے پانی کے فوارے اور ٹھنڈے پانی کا انتظام کیا گیا تھا۔
اس کے علاوہ سعودی انتظامیہ نے مختلف ممالک کے عازمین حج کو بھی گرمی سے بچنے کے لیے احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی تھی۔