حکومتیں صرف عوام کی مرضی سے بنیں گی، فضل الرحمان

جمعیت علمائے اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ حکومتیں عوام کی خواہش کے مطابق ہی بنیں گی۔
مظفر گڑھ میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے 8 فروری 2024 کو ہونے والے عام انتخابات کے نتائج کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ حکومتیں عوام کی خواہشات کے مطابق ہی بنیں گی۔
جے یو آئی کے سربراہ نے کہا کہ یہ ممکن نہیں کہ آپ عوام کے حقوق کا مذاق اڑاتے رہیں، یہ ممکن نہیں کہ آپ کھڑے ہو کر کہتے رہیں کہ عوام کا کیا حال ہے؟