حکومتی اخراجات میں کمی نہ ہونے کی بات درست ہے، محمداورنگزیب

وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے کہ ٹیکس چھوٹ میں بتدریج کمی کی جا رہی ہے۔ ٹیکس کا نفاذ کرنا ہوگا، ملک ٹیکسوں پر چلتے ہیں۔
چیریٹی اسکول، یونیورسٹیاں اور اسپتال چلاتی ہے۔
کمالیہ میں پریس کانفرنس کے دوران وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ ٹیکس قوانین پر صحیح طریقے سے عملدرآمد ضروری ہے،
ہمیں ٹیکس چوری کو روکنا ہے، جو شعبے ٹیکس نہیں دے رہے تھے انہیں سسٹم میں لا رہے ہیں،
جی ڈی پی کا انحصار ٹیکسوں پر ہے، ٹیکس حکام ٹیکس نافذ کرنا ہوگا
محمد اورنگزیب نے کہا کہ ملکی معیشت اصلاحات کی راہ پر گامزن ہے، قوانین موجود ہیں لیکن ہم نے ان پر عملدرآمد نہیں کیا،
ہم نفاذ اور تعمیل کی طرف بڑھ رہے ہیں، رئیلٹرز پر ٹیکس جولائی سے لاگو ہوگا، 31 ہزار سے 32 ہزار ریٹیل فروشوں نے رجسٹریشن کرائی ہے۔
ایف بی آر کی ڈیجیٹلائزیشن سے کرپشن کا خاتمہ ہو گا۔