حکومت نے سوشل میڈیا کو کنٹرول کرنے کے لیے فائر وال کی تنصیب کا فیصلہ کرلیا

حکومت نے سوشل میڈیا کو کنٹرول کرنے کے لیے فائر وال لگانے کا فیصلہ کیا ہے۔
پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (PTA) نے انٹرنیٹ سروس پرووائیڈرز (ISPs) سے فائر والز لگانے کے لیے بات چیت شروع کردی ہے۔
فائر وال میں ایک خاص خصوصیت گہرے پیکٹ کے معائنہ کی صلاحیت ہوگی، ڈیپ پیکٹ انسپکشن سے ڈیٹا کی لیئر 7 تک دیکھا جاسکے گا
ڈیپ پیکٹ انسپکشن سے سوشل میڈیا ڈیٹا کو فلٹر کیا جاسکے گا۔ذرائع کے مطابق فائر وال ایپلی کیشن کے بجائے آئی پی لیول پر ڈیٹا بلاک کرسکے گی
ذرائع کا کہنا ہے کہ انٹرنیٹ سروس پرووائیڈرز غیر قانونی مواد کی روک تھام کے پابند ہیں،
کمپنیاں لائسنسنگ شق کے مطابق غیر قانونی مواد کی روک تھام کے لیے اقدامات کرنے کی پابند ہیں، فائر وال لگانا پی ٹی اے کا دائرہ اختیار ہے۔