حکومت پنجاب کا ہتک عزت کا قانون لاہور ہائی کورٹ میں چیلنج کر دیا گیا

پنجاب حکومت کے ہتک عزت کے قانون کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا گیا۔ درخواست صحافیوں ظفر احمد یار اور راجہ ریاض نے وکیل ندیم سرور کے توسط سے دائر کی تھی جس میں پنجاب حکومت، وزیراعلیٰ اور گورنر پنجاب کو فریق بنایا گیا تھا۔
سیکرٹری داخلہ کی درخواست میں کہا گیا ہے کہ ہتک عزت کا قانون آئین اور قانون کے منافی ہے، ہتک عزت آرڈیننس اور ہتک عزت ایکٹ کی عدم موجودگی میں نیا قانون نہیں بنایا جا سکتا۔
درخواست کے مطابق ہتک عزت کے قانون کے حوالے سے صحافیوں سے مشاورت نہیں کی گئی۔
آپ کو بتاتے چلیں کہ پنجاب کے قائم مقام گورنر ملک احمد خان نے آج ہتک عزت بل کی منظوری دے دی ہے۔
قائم مقام گورنر نے ہتک عزت بل 2024 کے مسودے پر دستخط کردیئے، ہتک عزت بل گزٹ نوٹیفکیشن کے بعد نافذ العمل ہوگا۔