حکومت کی جانب سے عوام کو ریلیف دینے کی تیاری

پاکستان میں جہاں پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں آسمان کو چھو رہی تھیں وہیں اب قیمتوں میں کمی کی خبر بھی سامنے آئی ہے۔
اطلاعات کے مطابق حکومت نے پیٹرول کی قیمتوں میں کمی کرکے عوام کو ریلیف دینے کی تیاریاں کرلی ہیں،
پیٹرول کی قیمت میں 12 روپے تک کمی کا امکان ہے۔ پیٹرول کی قیمت میں متوقع کمی کی ایک بڑی وجہ عالمی مارکیٹ کو قرار دیا جا رہا ہے۔
جہاں عالمی منڈی میں قیمت میں 5 ڈالر 14 سینٹ کی کمی ہوئی ہے جس کے بعد پاکستان میں بھی قیمت 12 روپے تک کم ہو سکتی ہے۔
اسی دوران عالمی منڈی میں پیٹرول کی قیمت میں کمی کے بعد اب اس کی قیمت 89 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئی ہے
جب کہ عالمی منڈی میں ڈیزل کی قیمت میں 4 ڈالر کی کمی ہوئی ہے جس کے بعد قیمت 89 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئی ہے۔